ابنا: امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان ميري ہارف نے ايک بار پھر کہا کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ ماسکو، اسنوڈن کو امريکا کے حوالے کردے جس نے روس ميں پناہ لے لي ہے - امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان نے کہا کہ ماسکو اسنوڈن کو واشنگٹن کے حوالے کرے تاکہ اس پر امريکا ميں مقدمہ چلايا جاسکے -امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان نے اسنوڈن کے والد کے دورہ روس کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہاکہ واشنگٹن کي توجہ صرف اس بات پر مرکوز ہے کہ اسنوڈن کو واپس امريکا بھيج ديا جائے-واضح رہے کہ روس کي اميگريشن کي وزارت نے سي آئي اے کے سابق اہلکار اسنوڈن کي روس ميں پناہ لينے کي درخواست قبول کرلي ہے اور وہ يکم اگست کو ماسکو کے ہوائي اڈے ميں ايک مہينے تک ٹھہرنے کے بعد روس ميں پناہ لينے ميں کامياب ہوگيا ہے - روس کے اس اقدام پر امريکا نے شديد برہمي کا اظہار کيا ہے اور روس نے بھي امريکا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو واپس امريکا بھيجنے سے انکار کرديا ہے۔
.......
/169